• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، میاں اسلم اقبال


کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، میاں اسلم اقبال



وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بنائی گئی ایس او پیز کو مکمل نظر اندا ز کیا جارہا ہے، کل سے جس بازار میں ایس اوپیز پر عمل نہ ہوا تو ایک دکان نہیں پورا بازار بند ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلم اقبال نے کہا کہ حکومت نے ابھی مکمل لاک ڈاؤن کافیصلہ نہیں کیا۔

اسلم اقبال نے کہا کہ تاجر تنظیموں، دکانداروں اور لوگوں نے مثبت رویہ نہ دکھایا تو مکمل لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسٹمر کی حفاظت اور ماسک دینا دکاندار کی ذمہ داری ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بچوں کو بازاروں میں نہ لائیں۔

تازہ ترین