• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچوں کو خطرناک صورتحال کا سامنا، عالمی تنظیمیں

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) جارحیت کے شکار معصوم بچوں کا بین الاقوامی دن ہر سال 4؍ جون کو منایا جاتا ہے ، اس دن کو منانے کا خاص مقصد دنیا بھر کے بچوں کیساتھ ہونیوالی جسمانی ، ذہنی اور جذباتی سمیت کسی بھی طرز کی زیادتی اور ظلم کو اُجاگر کرنا ہوتاہے، اس سال 4؍ جون 2020ءکو بچوں کا عالمی دن مناتے ہوئے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور دنیا بھر کی سماجی تنظیموں نے اپنی تحقیقاتی رپورٹوں میں قرار دیا ہے کہ بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ وادی جموں و کشمیر میں معصوم بچوں کو انتہائی سنگین ترین خطرناک صورتحال کا سامنا ہے جہاںمعصوم بچوں کو آئے روز اغواءکرکے انہیں آرمی کیمپوں اور تھانوں میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ ان کے والدین کو بھی بلیک میل کیا جاتا ہے ۔

تازہ ترین