• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یتیموں کی کفالت کرکے ہر فرد روحانی سکون حاصل کرسکتا ہے،الخدمت فائونڈیشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سیدہ نداکاظمی اور الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر جمیل احمدکرد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت 43 لاکھ بچے یتیم ہیں جن کی مدد وکفالت کی ضرورت ہے یتیموں کی کفالت کرکے ہر فرد اپنی دنیا و آخرت کو پرسکون بناکر ترقی وخوشحالی اور روحانی سکون حاصل کرسکتا ہے ۔یتیم بچوں کی کفالت میں الخدمت کا ساتھ دینے والے اپنی آخرت بنانے کیساتھ یتیم بچوں کی دنیا و آخرت بنارہے ہیں مخیر حضرات فلاحی و سماجی تنظیمیں اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ معاشرے کے نظر انداز کیے گئے بچوں کی تعلیم و تربیت کرکے انہیں کامیاب بنایا جاسکے الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان تین سو بچوں کی کفالت کررہی ہے جلد ایک ہزار بچوں کی کفالت کا ہدف پورا کرلیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جمعرات کو الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بوائز اسکاؤٹس ہیڈکوارٹر میں یتیم بچوں میں عیدی وتحائف تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، تقریب سے الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کی رہنما رقیہ عامر ، جماعت اسلامی خواتین ونگ کوئٹہ کی ناظمہ روبینہ علی ، شگفتہ بی بی نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں یتیم بچوں کیساتھ ان کے سرپرستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں یتیم بچوں میں عیدی ، تحائف کپڑے ، کولر ، تعلیمی ضروریات و دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔ 
تازہ ترین