• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ مذبح خانوں اور مال مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف وزریاں

پشاور (وقائع نگار)شہر کے مذبح خانوں اور مال مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد بند کر دیا ہے جس کے باعث کورونا وائرس مزیدتیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا ہے بکریوں، دنبوں ، بڑے جانورروں ، چھوٹے جانوروں ، چکن مارکیٹ میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہو رہاہے۔ جی ٹی روڈ ، رنگ روڈ ، باڑہ روڈ ، دلہ زاک روڈ ، پجگی روڈ ، گنج ، کوہاٹی سمیت شہر کے مختلف مقامات پر مال مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز نامی کوئی چیز موجود نہیں ہے قصابوں اور عام شہریوں کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہاہے ۔ درجنوں مال مویشی منڈیاں کھلنے کے باعث اس کا جائزہ لینے والے انتظامیہ کے آفسران موجود نہیں ہے ۔ فروخت کنندہ گان اور خریدنے والے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں پشاور کی چکن مارکیٹ میں ایس او پیز کے تحت نہ تو چکن کو زبح کیا جارہاہے اور نہ ہی خریدار ایس او پیز پر عمل درآمدکررہے ہیں پجگی روڈ، گنج ،کوہاٹی ، پر دبنوںاور بکریوں کی منڈی کے باعث کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا گیا ہے باڑہ روڈ ، جی ٹی روڈ پر بڑے اور چھوٹے جانوروں کے مذبح خانے بغیر ایس او پیز کے چلائے جار ہے ہیں۔
تازہ ترین