• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جارج کے قتل میں ملوث تینوں پولیس اہلکار ضمانت پر رہا


امریکا کے شہر منیا پولیس میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث تینوں پولیس اہلکار ملزموں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا، جج نے تینوں اہلکاروں کی ساڑھے سات لاکھ ڈالر فی کس کی ضمانت منظور کی۔

امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ زیادہ ترسیاہ فام امریکنز کا ملک کے نظام انصاف پر اعتماد ہی نہیں جبکہ جارج فلائیڈ کے اہل خانہ نے ایک بیان میں اٹارنی جنرل کے حالیہ فیصلوں کو انصاف کی فراہمی کی جانب ایک قدم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ تینوں پولیس اہلکاروں پر گزشتہ روز مقدمات درج کیے گئے تھے۔ گردن پر گھٹنا رکھنے والے سفید فام پولیس اہلکار کے خلاف مقدمے میں مزید سنگین نوعیت کے الزامات کی دفعات شامل کی گئیں۔

تازہ ترین