آپ آف لائن ہیں
ہفتہ19؍ذیقعد 1441ھ11؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نیلم منیر کی عورتوں کے حق میں آواز

شوبز سے وابستہ اور ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے عورتوں کے حق میں آواز بلند کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں معروف اداکارہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ عورتوں کا حق مارتے ہیں وہ آخرت میں اللّٰہ کے سامنے بہت بڑے مجرم ہوں گے۔

نیلم منیر کا مزید کہنا ہے کہ ایسے لولوں کو اللّٰہ کے عذاب سے ڈرنا چاہئے۔


اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر انہوں نے ایک ٹرک آرٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں ایک بچی کی تصویر کے ساتھ تحریر ہے کہ بیٹی کو جائیداد کے حق سے محروم کرنا غیر اسلامی اور غیرقانونی ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید