• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کا اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو خراج تحسین

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اسپیکر چودھری پرویز الہٰی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس کے بہترین انتظامات کیے گئےہیں، انہوں نے ورچوئل اجلاس کی تجویز پیش کرنے پر وفاقی وزیر فواد چودھری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایوان نے توہین آمیز مواد پر مبنی تین کتابوں کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کرلی۔

صوبے کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے وفاقی وزیر فواد چودھری کے حوالے سے کہا کہ جو لوگ اجلاس پر طنز کر رہے ہیں، انہیں سوچ کے زاویے بدلنا ہوں گے۔ پورا ملک کورونا کی لپیٹ میں ہے، حکومتی اداروں کے مطابق 7 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہیں۔

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کاشتکاروں کے گھروں سے گندم اٹھانے کی مذمت کی۔

ن لیگ کے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے پاکستان آئے، ان کے گھر پر نیب کا چھاپا قابل مذمت ہے۔

اجلاس میں کراچی طیارہ حادثے، دو ارکان اسمبلی کے انتقال اور کورونا سے ہلاکتوں پر تعزیتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔

اجلاس پیر کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

تازہ ترین