خیبرپختونخوا میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران 20 افراد انتقال کرگئے، صوبے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد541 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 569 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12ہزار459 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران 145 مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے 3366 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 582 ہو گئی ہے، شہر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 288 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد کورونا سے انتقال کرگئے، جبکہ اس دوران شہر میں 160 افراد کورونا سےمتاثر ہوئے۔