• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگژری کارساز کمپنی بینٹلے کا برطانیہ میں 25فیصد ورک فورس فارغ کرنے کا فیصلہ

لندن (پی اے) لگژری کار میکر بینٹلے برطانیہ میں 1000 جابس حتم کر رہی ہے جو اس کی ورک فورس کا تقریباً ایک چوتھائی ہے۔ یہ کمپنی کریو میں اپنی کاریں بناتی ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ وہ کارکنوں کو والینٹری ریڈنڈنسی کا موقع فراہم کریں گے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کار انڈسٹری کی سیلز میں خاصی کمی آئی ہے، جس کے نتیجے میں کمپنی یہ اقدام کر رہی ہے۔ لگژری کار ساز کمپنی نے حالیہ برسوں میں بھی منافع بخش ہونے کیلئے خاصی جدوجہد کی تھی۔ کمپنی، جس کی ملکیت واکس ویگن نے بھی اس پر کوئی کمنٹس کرنے سے گریز کیا۔ گزشتہ ماہ کمپنی کے باس ایڈریان ہال مارک نے کہا تھا کہ کورونا وائرس لاک ڈائون کی وجہ سے ایک چوتھائی ورک فورس گھر پر کام کر رہی ہے جبکہ ایک چوتھائی طویل رخصت پر ہے۔ جیسا کہ آئی ٹی وی نے پہلی بار رپورٹ کیا تھا کہ کار میکر کمپنی نے کریو میں اپنی پروڈکشن دوبارہ شروع کر دی ہے لیکن سٹاف کی تعداد معمول کی تعداد سے نصف ہے۔ کار ساز کمپنی بینٹلے 1919 میں برطانیہ میں قائم ہوئی تھی اور دنیا بھر میں اس کی تیار کردہ گاڑیاں فروخت ہوتی ہیں۔ 2019 میں اس کی گاڑیوں کی سیلز 5 فیصد اضافے کے ساتھ 11000 کاروں تک پہنچ گئی تھی لیکن حالیہ برسوں میں اسے منافع بخش ہونے کیلئے جدوجہد کرنا پڑی ہے۔ گزشتہ سال اس نے تبدیلی کا منصوبہ مکمل کیا تھا لیکن اب ایسا دکھائی دیتا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نئی کاروں کی مانگ میں خاصی کمی ہوئی ہے اور اس صورت حال کی وجہ سے کار مینو فیکچررز، سپلائرز اور شورومز ہفتوں بند رہے ہیں اور کنزیومرز بڑی ٹکٹس کی خریداری روک رہے ہیں۔ ایس ایم ایم ٹی ٹریڈ باڈی نے کہا کہ برطانیہ میں گزشتہ ماہ صرف 20000 نئی کاریں رجسٹرڈ کی گئی تھیں، جو 1952 کے بعد سال بہ سال بدترین مئی تھا جس میں 89فیصد کمی ہوئی۔ جمعرات کو کار ڈیلر شپ لکرز نے اعلان کیا تھا کہ وہ 1500 ملازمین فارغ کرنے کے ساتھ برطانیہ میں مزید شو رومز بند کرے گی اور جیمز بونڈ کو کٹ آؤٹ کرنے کے لگژری برٹش کار میکر آسٹن مارٹن نے بھی نئے چیف ایگزیکٹو کی نامزدگی کے ایک ہفتے بعد جمعرات کو 500 چھانٹیوں کا اعلان کیا۔
تازہ ترین