• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرینکفرٹ میں دوسری جنگ عظیم کا 500 کلو وزنی بم دریافت

فرینکفرٹ (سیّد اقبال حیدر) فرینکفرٹ کی مصروف ترین علاقے جہاں عالمی صنعتی نمائیشوں کا انعقاد ہوتا ہے ایسے اہم رہائشی علاقے میں انڈر گرائونڈ ٹرین U5 کو مزید آگے تک بڑھانے کے لئے کھدائی کی جا رہی تھی۔ اس زیرِ زمین کھدائی کے دوران 500 کلو وزنی بم دریافت ہوا ہے۔ اس دریافت کے فوری بعد اس کے ارد گرد کے علاقے کو خالی کروا کے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا اور کھدائی کے مقام کے گردو نواح میں مخصوص حد تک ٹریفک بھی منجمد کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے کئی برسوں سے جرمنی کے مختلف شہروں میں اس طرح کے بم دریافت ہوئے جنہیں بہت احتیاط سے ماہرین نے ناکارہ بنایا، مگر ان علاقوں میں خوف و ہراس کی لہر ہمیشہ موجود پائی گئی۔ یہی حالت آج فرینکفرٹ میں اس علاقے کے مکینوں کی ہے۔ ماہرین کے مطابق جلد ہی بم ناکارہ بنا کر اسے وہاں سے محفوظ مقام پر منتقل کر کے علاقے کو معمول کے مطابق کھول دیا جائے گا۔ 
تازہ ترین