• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے دو ملازمین کورونا کا شکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد کے دو ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ کو سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے دو ملازمین کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا۔

تازہ ترین