ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی حملے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکا نے ایرانی ساحلی نگرانی کی تنصیبات کو نشانہ بنا کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی افواج نے امریکی حملوں کے ردِعمل میں امریکا سے منسلک اہداف پر دفاعی کارروائیاں کیں۔
ایران نے خلیجِ فارس کے جنوبی ساحلی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج کے جنوبی ساحل پر واقع ممالک ہمسائیگی کے اصولوں کی پاسداری کریں اور اپنی سر زمین ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایسے اقدامات کے تمام نتائج کی ذمے داری امریکا اور ان تمام فریقین پر عائد ہو گی جو کسی بھی شکل میں ایران کے خلاف کارروائیوں میں معاونت کریں گے۔