• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے پلازما کا عطیہ دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا مریضوں کے لئے گورنر ہاؤس میں اپنے پلازما کا عطیہ دیا ۔ نیشنل انسٹیٹوٹ آف بلڈ ڈیزیزز کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ نے کورونا وائرس کے باعث 17 دن قرنطینیہ میں گزارے تھے اور صحت یابی کے بعداپنا پلازما عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کو اس سے صحت یاب افراد کا پلازما لگانے کے حوصلہ افزاءنتائج برآمد ہوئے ہیں۔
تازہ ترین