• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ڈھائی ہزار سے زیادہ افراد کا بھارت میں داخلہ بند

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) بھارتی حکومت نے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ڈھائی ہزار سے زیادہ مسلم ممالک کے افراد پربھارت میں داخلے پرپابندی عائد کردی ہے۔بھارتی حکومت نے کہا کہ ایسے افراد سیاحت کے ویزا پر یہاں آئے، اس کے تحت مذہب کی تبلیغی سرگرمیوں میں شرکت غیر قانونی ہے، ان پرویزاضابطوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ اور بتایا ہے کہ ان افراد پردس سال تک یہ پابندی عائد رہیگی جبکہ دوسری طرف تبلیغی جماعت سے وابستہ قانونی ماہرین نے بھارت کی جانب سے ویزا کے ضابطوں کی خلاف ورزی کے الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے عدالت میں چیلنج کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ بیرونی ممالک سے بھارت میں بیشتر مذہبی مقامات کی زیارت کیلئے سیاحتی ویزے پرہی بھارت آتے ہیں ۔ اور اس سلسلے میں موجودہ حکومت مسلمانوں کے ساتھ تفریق برت رہی ہے۔

تازہ ترین