• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی 60خواتین سب انسپکٹرز کو آن لائن تفتیشی کورس کرایا جائیگا

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے ملک بھر کے ساتھ زونز میں تعینات 60 منتخب خواتین سب انسپکٹرز کو ابتدائی تفتیش کی ٹریننگ کا تین ماہ کا کورس آن لائن کرایا جائے گا۔ ٹریننگ کورس تمام زونل دفاتر میں منعقد ہوگا۔ اس کورس کیلئے خواتین سب انسپکٹرز کے چار گروپ بنائے گئے ہیں اور ہر گروپ میں 15 افسران ہوں گی۔ کورس کیلئے جدید موبائل فون خریدے گئے ہیں اور ساتھ ہی انٹرنیٹ ڈیوائس بھی دی جائے گی۔ پنجاب زون I کو 7، پنجاب زون II کو 5، سندھ زون I اور II کو 7، اسلام آباد زون کو 6، کے پی زون کو 5 اور بلوچستان زون کو 5 موبائل فون فراہم کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ایف آئی اے اکیڈمی کے ڈائریکٹر ٹریننگ سیّد فرید علی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تازہ ترین