• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یزمان میں اقلیتی برادری کے گھر مسمار کرنا غیر انسانی فعل ہے، حکومت پنجاب معاوضہ ادا کرے، طارق بشیر چیمہ ملزموں کیخلاف کارروائی کریں جو انکی پشت پناہی کے دعویدار ہیں، ایچ آر سی پی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے یزمان میں اقلیتی برادری کے گھروں کو مسمار کرنے کو غیر قانونی اور غیر انسانی فعل قرار دیا ہے اور حکومت پنجاب سے متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایچ آر سی پی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چک 52 / ڈی بی یزمان (ضلع بہاولپور) میں پیش آنے والے اس واقعہ کے ذمہ دار مقامی حکام تھے۔ اگرچہ یزمان کے اسسٹنٹ کمشنر نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے مقامی رجسٹرار کی اس شکایت پر کارروائی کی ہے کہ یہ کمیونٹی غیر قانونی طور پر ʼسرکاری ملکیت اراضیʼ فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، لیکن ایچ آر سی پی کے پاس اس بات کی مضبوط بنیاد ہے کہ مؤخر الذکر محمد بوٹا سیاسی رابطوں کا استعمال کرتے ہیں اور اقلیتی برادری کو وہ زمین بیچنے کے لئے دھمکیاں دیتے ہیں جو بورڈ آف ریونیو نے 2018 میں انہیں مکانات کی تعمیر کے لئے قانونی طور پر الاٹ کی تھی۔ اقلیتی برادری کے پاس اس الاٹمنٹ کا دستاویزی ثبوت موجود ہے. انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بوٹا کا مقصد اپنی زمینوں میں اضافہ کرنا تھا۔ انہوں نے بہاولپور کے سینئر سول جج کو بھی درخواست دی تھی ۔ اس کے باوجود 20 مئی 2020 کو 25 مکانات بالکل گرادئیے گئے اور مزید 10 جزوی طور پر مسمار کئے گئے ۔

تازہ ترین