• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل نیٹ ورک ڈیوائسز کی بلاکنگ کیلئے تاریخ میں3جولائی تک توسیع

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) کورونا وائرس (کویڈ-19) کے تناظر میں موبائل نیٹ ورکس پرموجود تمام جی ایس ایم اے منظورشدہ آئی ایم ای آئی جو ابھی تک پی ٹی اے کیساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں، ایسے آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے مزید 3جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے،یہ توسیع موجودہ صورتحال میں عوام کوآسانی اورسماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے کی گئی ہے، غیر منظور شدہ موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ اب 4 جولائی 2020 سے کی جائیگی اور ایس ایم ایس کے ذریعہ اس کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا،قواعد کے مطابق ا یسی تمام موبائل ڈیوا ئسز جن کو لوکل سم کے ذریعے کسی بھی مقامی موبائل فون نیٹ ورک سے منسلک کیا جاتا ہے انہیں پہلی بار مقامی نیٹ ورک استعمال کرنے کے 60 یوم کے اندر رجسٹر کروانا ضروری ہے
تازہ ترین