• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، بھارت اور پاکستان میں کورونا بری طرح پھیلنے کا خطرہ ہے، ڈبلیو ایچ او

کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ بھارت میں کووڈ 19 کی تعداد ہر 3 ہفتوں میں دگنی ہوتی جارہی ہے لیکن جنوبی ایشیا کے خطے میں وبائی مرض تیزی سے نہیں بڑھ رہا۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر مائک نے کہا کہ نہ صرف بھارت میں بلکہ بنگلہ دیش، پاکستان اور جنوبی ایشیا کے بہت سے گنجان آبادی والے ممالک میں یہ بیماری بری طرح نہیں پھیلی لیکن اس کے ہونے کا خطرہ ہمیشہ موجود ہے۔ دوسری جانب ڈبلیو ایچ او کی ترجمان کا کہنا ہے کہ چند ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے کہا کہ عالمی وبا کا مرکز اس وقت وسطی، جنوبی اور شمالی امریکا کے ممالک بالخصوص امریکا ہے۔
تازہ ترین