• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ، دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق

ٹھٹھہ، دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق


ٹھٹھہ (نامہ نگار) ٹھٹھہ کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے نو عمر سات بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ڈوبنے والوں میں تین بچیاں بھی شامل ہیں تفصیلات کے مطابق جھرک کے گاؤں دائم مری کے رہائشی سات بچے شدید گرمی کے باعث قریب سے گزرنے والے دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے گھرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب کر جان بحق ہو گئے ڈوبنے والوں بچے ایک ہی خاندان کے بتائے جاتے ہیں ڈوبنے والوں کی نعشیں مقامی غوطہ خوروں نے نکال کر جھرک اسپتال منتقل کردی ہیں ڈوبنے والے بچوں کی شناخت سات سالہ کونج ،چار سالہ بینظیر ،چار سالہ بشیراں، نو سالہ عامر، چھ سالہ رفیق ،سات سالہ رحیم علی اور چار سالہ اعظم شامل ہیں بچوں کی نعشیں گاؤں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار نظر آنے لگی جاں بحق ہونیوالے بچوں میں تین کا تعلق نوابزادہ ایک کا تعلق کراچی اور تین کا تعلق جھرک کے گاؤں دائم مری سے بتایا جاتا ہے دیگر علاقوں سے آنیوالے بچے اپنے والدین کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے آئے تھے۔

تازہ ترین