آپ آف لائن ہیں
منگل22؍ذیقعد 1441ھ 14؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مون سون صورتحال سے نمٹنے کیلئے پلان ترتیب دیدیا‘ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے

کوئٹہ(خ ن)ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے اورنگزیب کاسی نے کہا ہے کہ مون سون میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ جامع پلان ترتیب دیا گیاہے اس سلسلے میں مون سون کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں سے تجاویز لے کر پلان 2020 تیار کر لیا گیا، انہوں نے کہا کہ مون سون کی غیر متوقع اور تیز بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے،لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے، ریلیف اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مون سون کے حوالے سے آئندہ کے پلان سال 2020 کے حوالے سے متعلقہ محکموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس سال بھی مون سون کے حوالے سے آئندہ کا پلان ترتیب دے کر متعلقہ اداروں سے تجاویز طلب کی ہیں جس میں کورونا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنا کر صوبے بھر میں مون سون کے دوران ہنگامی صورتحال میں فوری اقدامات اٹھانے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو متحرک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورت حال میں تمام ادارے مکمل طور پر تیارہیں اور ضروری سازوسامان کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جبکہ عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے ۔
کوئٹہ سے مزید