• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا‘ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 اڈے سیل

پشاور (وقائع نگار) خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ کا صوبہ بھر میں کرونا ایس او پیز اور نئے کرایہ نامہ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر لیا ہے اور اس طرح صوبہ بھر میں گزشتہ روز پانچ بڑے اڈووں سمیت کئی چھوٹے سٹینڈ سیل اور لاکھوں کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں سیکریٹری ٹرانسپورٹ ذاکر حسین آفریدی نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اور ضلعی انتظامیہ کو ایس او پیز اور نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز پشاور مردان، بنوں، سوات، مالاکنڈ نے کئی اڈے سیل کئے ہیں اور زائد کرائے وصول کرنے سینکڑوں گاڑیوں کو پکڑنے کے بعد ان پر جرمانے بھی عائد کئے ہیں ذاکر حسین آفریدی نے کہا ہے کہ اتھارٹیز نے مسافروں کو فیس ماسک لازمی لگانے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے ایس او پیز اور نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کریک ڈاؤن جاری رہیگا ۔ انہوں نے نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر آپریشن اور کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین