عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ صرف ماسک پہننے سے کورونا وائرس سے بچا نہیں جا سکتا، سماجی فاصلہ، ہاتھ صاف رکھنے اور پبلک ہیلتھ کو بھی یقینی بنایاجائے۔
انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلہ ممکن نہ ہو تو لوگ ماسک پہننے کی حوصلہ افزائی کریں، پبلک ٹرانسپورٹ، دکانوں اور مجمع میں فیس ماسک پہنا جائے، جبکہ کلینکس میں کام کرنیوالا عملہ بھی ماسک پہنے۔
ڈاکٹر ٹیڈروس کا مزید کہنا تھا کہ کپڑے کے ماسک ایسے تیار کیےجائیں جن کی 3 تہہ ہوں، 60 برس سے زائد عمر اور بیمار افراد میڈیکل ماسک پہنیں۔