• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہ کھولنا تو فطری عمل ہے مگر امریکی نوجوان نے سب سے بڑا منہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے ’فلپ انگس‘ نے حال ہی میں سب سے بڑا منہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔

فلپ کا منہ پونے چار انچ یعنی 9.52 سینٹی میٹر کھلتا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے فلپ کو اعزاز دیا کیونکہ اس سے قبل یہ ٹائٹل عیساک جون سن نامی امریکی شہری کے پاس تھا جن کا منہ 8.8 سینٹی میٹر کھلتا تھا۔

فلپ کا کہنا تھا کہ انہیں پہلی بار 9 یا دس سال کی عمر میں پتہ چلا کہ اُن کا منہ دیگر لوگوں کے مقابلے میں بڑا کھلتا ہے، یہ سن کر وہ پریشان ہوئے مگر والدین نے حوصلہ افزائی کی اور احساس کمتری کو دور کیا۔

تازہ ترین