آپ آف لائن ہیں
منگل22؍ذیقعد 1441ھ 14؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارت کی متنازع چینی سرحدی علاقے میں اختیار جتانے کی کوشش ناکام

بھارت کی متنازع چینی سرحدی علاقے میں اختیار جتانے کی کوشش ناکام


بھارت اور چین کشیدگی کے معاملے کو سلجھانے کے لیے بھارت سفارتی ذرائع سے کام لے رہا ہے، دونوں ممالک کے جرنیلز کی آج ملاقات سے متعلق بھارتی میڈیا پر سناٹا طاری رہا۔

لداخ میں سرحدی تنازع پر چین بھارت ملٹری کمانڈرز کی میٹنگ لائن آف ایکچوئل کنڑول پر چین کے علاقے مولڈو میں ہوئی۔

ترجمان بھارتی فوج نے میٹنگ کا حوالہ دیے بغیر بیان جاری کیا ہے کہ حالیہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھارتی حکام چین کے فوجی اور سفارتی ذرائع سے رابطے میں رہیں گے۔

لداخ میں ایکچوئل لائن آف کنٹرول پر گزشتہ ایک ماہ سے جاری کشیدگی کے باعث بھارت اور چین کے درمیان لیفٹیننٹ جنرل سطح کے عہدیداروں کی میٹنگ چین کے علاقے مولڈو میں ہوئی جو بھارت کی درخواست پر کی گئی تھی۔

اس میٹنگ میں بھارت کی نمائندگی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہرندر سنگھ اور چین کی نمائندگی کورکمانڈر سدرن ژن جیانگ ملٹری ڈسٹرکٹ میجر جنرل لِن لیو نے کی۔

واضح رہے کہ بھارت چین کے ساتھ سرحدی متنازع علاقے میں اختیار جتانے کے لیے سینہ تان کر نکلا لیکن چینی فوجیوں نے جلد ہی بھارتی فوجیوں کے ہوش ٹھکانے لگا دیے تھے۔

اب بھارت کی جانب سے چپکے چپکے معاملہ سلجھانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم اس سارے معاملے کا ایک دلچسپ پہلو یہ ہے کہ بھارتی میڈیا کو چپ سی لگ گئی ہے، بڑھ بڑھ کر بڑھکیں مارنے والے بھارتی میڈیا پر سناٹا طاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید