• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن میں نرمی کے نتائج کا جائزہ لیا جائے، شہباز شریف

لاک ڈاؤن میں نرمی کے نتائج کا جائزہ لیا جائے، شہباز شریف


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے نتائج کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ کورونا کی تباہ کاری وزیراعظم اور حکومت کے دعووں کو غلط ثابت کرچکی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم صاحب کی کنفیوژن اب تک دور ہوجانی چاہئے تھی۔

انہوں نے کہا کہ اموات کی شرح اور متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے بعد ضروری ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر حالات کا جائزہ لیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، کورونا کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا میں اضافے کا الزام عوام پر نہ لگایا جائے، انہیں تیار کیا جائےاور آگاہی دی جائے۔

تازہ ترین