• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پاکستان میں آزادی صحافت کو دبانے کی سازش ہے، مظاہرین

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پاکستان میں آزادی صحافت کو دبانے کی سازش ہے، مظاہرین


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف راولپنڈی میں احتجاج جاری ہے۔

راولپنڈی میں جنگ بلڈنگ کے باہر آزادی گلی میں ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف صحافیوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کا احتجاج جاری ہے۔

احتجاج میں شریک مقررین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن 85 روز سے ایک جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں پابند سلاسل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی گرفتاری پاکستان میں آزادی صحافت کو دبانے کی سازش ہے۔

تازہ ترین