لاہور میں پولیس ریسپانس یونٹ نے فیروز پور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر کے اے ٹی ایم ہیک کرنے والی پانچ ڈیوائسز اور نقدی برآمد کرلی۔
ترجمان پولیس کے مطابق پی آر یو کے اہلکاروں نے فیروز پورو روڈ پر ایک بینک کے سیکورٹی گارڈ کی نشاندہی پر ایک شخص گرفتار کیا، گرفتار ملزم عادل کے قبضہ سے 90 ہزار روپے سے زائد رقم اور 5 ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی، پی آر یو نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ اچھرہ کے حوالے کر دیا۔