• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریم آباد، پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کریم آبادکے رہائشیوں نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا کریم آباد کے رہائشی پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عثمان میموریل اسپتال کے سامنے جمع ہوگئے جس کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے علاقے میں پانی کی ایک بوند نہیں ہے۔ مظاہرین میں خواتین اور بچوں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی ۔ احتجاج کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی کو بحال کرایا گیا۔

تازہ ترین