• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ناتھ خان گوٹھ سے کمسن بچے کی لاش برآمد ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود ناتھ خان گوٹھ مردان چوک مزکری مسجد کے قریب مکان نمبر D112 سے معصوم بچے کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی کارروائی کےلئے اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق6 سالہ ایان ولد زاہد چند گھنٹے قبل ناتھا خان گوٹھ سے لاپتہ ہوا تھا، بعد ازاں اسکی لاش بھی ناتھا خان گوٹھ سے ہی ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین ناظم آباد میں رہائش پزیر ہیں۔
تازہ ترین