• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے نوٹس کے بعد پیٹرول 150روپے لٹر فروخت ہونے لگا

اسلام آباد (نامہ نگار) وزیراعظم کے نوٹس اور اوگرا کے شوکاز نوٹسز کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع میں پیٹرول 150روپے فی لٹر فروخت ہونے لگا۔وزارت پٹرولیم نے کہا کہ پیٹرول کے ذخائر 272,500میٹرک ٹن، اگلے 12دن کی ضروریات کیلئے کافی ہیں۔

بعض پیٹرول پمپس پر موٹر سائیکل سوار کو 50 روپے اور گاڑی والوں کو 250 روپے سے زیادہ کا پیٹرول فروخت نہیں کیا جا رہا، بحران مزید شدت اختیار کرگیا ۔

وزیرا عظم، مسابقتی کمیشن، وزارت پیٹرول اور اوگرا کے اقدامات بھی پیٹرول بحران پر قابو نہ پا سکے۔ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے ساتھ ساتھ بیشتر اسٹیشنز خالی ہیں اور فنی خرابی کے بورڈ آویزاں کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت نہیں کررہے ہیں۔

تازہ ترین