• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری گرفتاری بجٹ کی تیاری ہے، (ڈمی) شہباز شریف کی ”خبرناک“ میں گفتگو

کراچی (جنگ نیوز) جیونیوز کے پروگرام ”خبرناک“ میں اتوار کو شہبازشریف، چوہدری شجاعت (ڈمیز) اور صوفی انور کی آمد ہوگی۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میری گرفتاری بجٹ کی تیاری ہے۔ پروگرام کے سیگمنٹ میں چوہدریوں کا ڈیرہ بھی دکھایا جائے گا جہاں بزدار کے خلاف ہونے والی میٹنگ کا دلچسپ احوال پیش ہوگا۔ ”نیب بلڈنگ کا حمزہ کے ہاتھوں افتتاح، ایک میان میں چار تلواریں اور بھانڈوں کیلئے چوہدری شجاعت کا دلفریب پیکیج“ بھی شو کا حصہ ہے۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات گیارہ بجکر پانچ منٹ پر دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین