• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کورونا وائرس کیخلاف ایس او پیز پر عمل کریں، صدر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام پر زور دیا ہے کہ جس طرح وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کورونا وائرس دانستہ نہیں پھیلایا گیا اسی طرح کورونا وائرس کے خلاف ایس او پیز پر یقین اوراس پر عمل بھی کریں،ہم میں سے ہر ایک کوماسک پہننا،ہاتھ دھونا اورسماجی فاصلہ رکھنا چاہیے۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے برطانیہ کے ہفت روزہ دی اکنامسٹ میں شائع ہونیوالی سروے رپورٹشیئر کی جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ اس بات پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں کہکورونا وائرس دانستہ نہیں پھیلایا گیا۔رواںسال مارچ میں ہونے والے سروے کے مطابق 72 فیصد پاکستانی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کوئی غیر ملکی قوت یہ وائرس نہیں پھیلا رہی اور یہ قدرتی ہے جبکہ صرف 23 فیصد کا یہ گمان ہے کہ وائرس دانستہ پھیلایا گیا ہے۔
تازہ ترین