• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ سے کیے گئے وعدے کے مطابق عیدالفطر اور مدرز ڈے کےتاخیر سے موصول ہونے والے پیغامات کی تیسری اشاعت پیشِ خدمت ہے۔

مرتب: عالیہ کاشف عظیمی

(پیاری باجی ،مسز منظور جمالی کے لیے )

پیاری باجی! ہم سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ (گل عطر اور اہلِ خانہ، ڈیرہ اللہ یار سے) 

( امّی جان (مرحومہ)کےنام)

ہماری پیاری امّی!نئے سال کے موقعے پرہم سب کتنا خوش تھے ،مگر کیا معلوم تھا کہ ٹھیک ایک ماہ بعد یکم فروری کی صبح آپ ہم سب بہن بھائیوں سے ہمیشہ کے لیے جدا ہوجائیں گی۔آ پ کے بغیر گھر بہت سُونا سُونا لگتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت فرمائے اور ہم سب کوصبرِ جمیل عطا فرمائے(آمین)۔(ثاقب حسین اینڈ سسٹرز،حیدرآباد سے)

(اہلِ خانہ کے لیے)

پیارے پاپا،ممّا جانی، دادی امّاں،حادیہ، عائشہ، عنابیہ اور ذیشان سدا جیو۔(بالاچ اکبر جسکانی، ماری پور سے)

(میری زندگی کی اساس، میری ماما کے نام)

ماما جانی!آپ کی محبّت بہت خالص ہے،جو میری زندگی کی اساس ہے۔میرے کردار کی مضبوطی آپ ہی کی محبّت کا عکس ہے۔ میری دُعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے فضل اور رحمت سے نوازیں اور دین و دنیا کی تمام راحتیں عطا فرمائیں(آمین)۔ (حافظہ ضحیٰ،کراچی کی جانب سے)

( بھائی اور بہنوں کے لیے)

پیارے بھائی ڈاکٹر سکندر کھتری اور ان کی فیملی، میری لاڈلی بہنو،ڈاکٹرثریا بانو کھتری اورشریف بانو کھتری! میری آپ سب سے درخواست ہے کہ پریشانی کی اس گھڑی میں غریب اور سفید پوش افراد کی خاموشی سے مدد کریں۔(ڈاکٹر شاہ جہاں کھتری، لکھنؤ سوسائٹی،کورنگی ٹاؤن،کراچی )

(والدہ(مرحومہ)کے نام)

امّی جان! آپ کو ہم سے جدا ہوئے 4سال سے زائد کا عرصہ بیت چُکا ہے۔آپ بہت یاد آتی ہیں۔دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے(آمین)۔ (اشرف،ارشد اور امجد قریشی،گھارو،ٹھٹّھہ سے)

(امّی(مرحومہ)کے لیے)

امّی جی! آپ نےہماری خاطر جو قربانیاں دیں اور زندگی کے ہر موڑ پر جس طرح سمجھوتے کیے،ہم اُن کابدل کبھی ادا نہیں کرسکتے۔اللہ تعالیٰ آپ کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے(آمین)۔ (شگفتہ، رانی،دانش اور فائزہ،بی ایم ساسائٹی،حیدرآباد سے)

(والدہ(مرحومہ)کے نام)

ماں کیا ہوتی ہے،ممتا کا گھنا سایہ کیسا ہوتا ہے،یہ وہ جانتے ہیں،جن کی ماں نہیں ہوتی۔امّی ! آپ کو بچھڑے کئی برس گزرگئے،مگر آپ کی خوشبو،آپ کا لمس مَیں کبھی بھول نہیں سکتا۔آج میں جس مقام پر ہوں،وہ آپ ہی کی دُعاؤں کا ثمر ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کےدرجات بُلند فرمائے(آمین)۔ (ڈاکٹر رضوان علی قادری،اورنگی ٹاؤن، کراچی سے)

(والدہ(مرحومہ) کے لیے)

امّی جان!رواں برس 16 جون کو آپ کو ہم سے بچھڑے پورا ایک سال گزر جائے گا اور اس ایک سال نے مجھے ایک ہی سبق دیا کہ ماں کا لہجہ کتنا ہی سخت، تلخ کیوں نہ ہو، اس کی تاثیر ہمیشہ ٹھنڈی ،میٹھی ہی ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ میرے والدین کو جنّت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے(آمین)۔ (سمیرا شیخ، نواب شاہ کی طرف سے)

(والدہ (مرحومہ) کےنام)

اے میرے ربّ! میری پیاری ماں کی لحدکو نور سے بَھردے (آمین)۔ (مصباح طیّب، سرگودھا سے)

(میرے اپنوں کے لیے)

دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے اہلِ خانہ، دوست ،سلمان چوہدری اورخصوصاًسین خان کو ڈھیروں مُسکراہٹیں، خوشیاں عطا فرمائے، جنہوں نے زندگی کے ہرموڑ پر اپنا ہونے کا فرض نبھایا اور ہمیشہ ساتھ دیا۔ (جنید علی چشتی ، بہاول نگر سے)

(والدہ(مرحومہ)کے نام)

ماں اولاد کے لیے چھپّر چھاؤں ہوتی ہے۔ امّی جان! آپ کے جانے کے بعد مَیں اس چھائوں سے محروم ہوگئی ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو کروٹ کروٹ جنّت عطا فرمائے(آمین)۔ (ڈاکٹر طیّبہ جبیں، قلعہ گوجر سنگھ، لاہور )

(ماں جی (مرحومہ) کے لیے)

ماں جی! آپ کی محبّت بَھری یادیں میرا قیمتی سرمایہ ہیں۔ مجھے آپ کا دستِ شفقت آج بھی اپنے سَر پرمحسوس ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت فرمائے(آمین ثم آمین)۔ (پروفیسر طلعت جبیں، پی اے ایف کالج، لاہورکینٹ)

(تمام ماؤں کے نام)

گلستانِ قدرت کا خُوب صُورت ترین پھول ’’ماں‘‘ ہے۔ دُنیا بَھر کی ماؤں کولاکھوں سلام۔ (جویریہ سلیم ،ماریہ سلیم، اور خدیجہ سلیم،لال کوٹھی، فیصل آباد سے)

(اپنی ماں جی کےلیے)

امّی جان! آپ ہی کے دَم سے گھر میں اُجالا ہے (بنتِ سومر خانگل، کلی ترخہ، کوئٹہ کی طرف سے)

(والدین ، اساتذہ اور دوستوں کے نام)

میرے پیارے پاپا، ممّا، قابلِ احترام اساتذہ، احباب اورمیرے طلبہ کے لیے دِل سے ڈھیروں ڈھیر دُعائیں۔ (آئرس عنایت جسکانی، ماری پور سے)

(پیاری ٹیچر، اسکول فرینڈز اور کزنز کے لیے)

میری کیمسٹری کی ٹیچر، کزنز، مائرہ، لائبہ، زہرا، ہانی، مناہل، مسکان اور اسکول فرینڈز، ماریہ، اقراء، نیشاء، ثناء اور سعیدہ! سدا شاد و آباد رہو(آمین)۔(صبا ناز، کراچی سے)

(والدہ (مرحومہ) کے نام)

امّی جان !آپ کو ہم سے جدا ہوئے 12سال بیت گئے ، لیکن لگتا ہے ابھی کہیں سے آپ کی محبّت بَھری آواز سُنائی دے گی، ’’زیبا رانی! اُٹھو، ناشتا تیار کرلو۔‘‘امّی! آپ بہت یاد آتی ہیں۔ اللہ پاک آپ کو جنّت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے (آمین)۔ (یامین، زیبا رانی اورماہ نور، ناظم آباد، کراچی )

(دُنیا بَھر کی ماؤں کے لیے)

ماں کے لیے کوئی ایک دِن مخصوص کرنا سمجھ سے بالاتر ہے کہ ماں تو وہ ہستی ہے، جس کے قدموں میں اللہ نے جنّت رکھ دی ۔ کیا سال کے ایک دِن ماں کی محبّتوں، چاہتوں اور قربانیوں کا قرض ادا کیا جاسکتا ہے؟ہرگز نہیں۔ یہ قرض چُکانے کو تو پوری زندگی بھی ناکافی ہے۔دُعا ہے کہ جو مائیں حیات ہیں، اللہ تعالیٰ اُنہیں صحت و تن درستی کے ساتھ سدا خوش رکھے اور جو انتقال کرگئیں، ان کے درجات بُلند فرمائے(آمین)۔ (محمّد لیئق شہرت حسین، عزیزآباد، کراچی)

(سوئیٹ امّی،مہناز ندیم کے نام)

امّی جان!آپ میری کُل کائنات ہیں۔مجھے آپ سے بہت پیار ہے۔آئی لَو یو۔ (دُعا فاطمہ کی جانب سے)

( امّی جان کے لیے)

میری پیاری امی جان!ا ﷲتعالیٰ آپ کا سایہ ہم پر تادیر سلامت رکھے۔ ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ (مریم، تبسم اور مدیحہ کی جانب سے)

(تمام مسیحاؤں کے نام)

آپ سب کے جذبے کو لاکھوں سلام۔ (بسمہ شانزے پارس، کراچی )

(پیاری ماں (مرحومہ)کے لیے)

امّی جان! نومبر 2008ء میں آپ ہمیں اس بَھری دُنیا میں تنہا چھوڑ کر چلی گئیں۔ آپ نے جس محنت اور محبّت سے ہماری پرورش کی ہے، پورا خاندان اس سے واقف ہے۔ ہمیں آپ کی کہی باتیں جب جب یاد آتی ہیں، دِل بَھرآتا ہے۔ اللہ پاک آپ کی مغفرت فرمائے اور آپ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے (آمین)۔ (ڈاکٹر شاہد اور ڈاکٹر شاہدہ قریشی، ناظم آباد، کراچی سے)

(والدہ (مرحومہ) کے نام)

پیاری امّی جان! چند ماہ قبل علالت کے سبب آپ خالقِ حقیقی سے جاملیں۔ دُعا ہے کہ اللہ پاک آپ کی مغفرت فرمائے اور آپ کو کروٹ کروٹ جنّت عطا فرمائے(آمین)۔ (محمّد سلیم اور دیگر، مجاہد آباد، اورنگی ٹائون،کراچی سے)

(میری پیاری ماں(مرحومہ) کے لیے)

یااللہ ! میری والدہ کے درجات بُلندکر اور جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرما دے(آمین)۔ (عبدالسلیم قریشی اور دیگر بھائی، شاہی بازار، حیدرآباد )

(پیاری ماں جی کے لیے)

امّی جان ! 24برس قبل ابو جان کے انتقال کے بعد آپ نے جس محنت و مشقت سے ہمیں پال پوس کر بڑا کیا اور کبھی والد کی کمی محسوس نہیں ہونے دی،ہم ساری زندگی بھی آپ کی خدمت کرلیں،توقرض ادا نہیں کرسکتے۔ اللہ پاک آپ کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے، عُمر دراز کرے اور ہمیں آپ کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے(آمین)۔ (ناصر اور یاسر قریشی، گھارو، ضلع ٹھٹّھ)

(پیاری ماں کے نام)

پیاری راج دلاری ماں! آپ نے جس محنت سے ہماری پرورش کی، اس کی نظیر نہیں ملتی۔ آج مَیں جو کچھ بھی ہوں،آپ ہی کی دُعائوں کے طفیل ہوں۔ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور آپ کا سایہ تادیر سلامت رہے(آمین)۔(محبوب احمد بروہی، رمضان گوٹھ، اورنگی ٹائون،کراچی )

(دُنیا بَھر کی ماؤں کے لیے)

واقعی،ماں کی دُعا، جنّت کی ہواہے اوراس میں بھی کوئی شک کی گنجایش نہیں کہ اولاد کی کام یابیوں کے پیچھے ماںکی دُعائوں کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ میری اور دُنیا بَھر کی ماؤں کوصحت و تن درستی کے ساتھ عُمرِخضر عطا فرمائے( آمین)۔ (اختر حسین، گلستانِ جوہر، کراچی سے)

(میری پیاری والدہ(مرحومہ)کے نام)

اللہ پاک میری والدہ کی مغفرت فرمائے اور جنّت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے(آمین)۔ (عمران احمد، اورنگی ٹائون، کراچی )

(جان سے عزیز، ابّو (مرحوم) کے نام)

ابّو جان! آپ بہت یاد آتے ہیں۔ایک یتیم کی عید کیسی ہوتی ہے، اس کا اندازہ وہی کرسکتا ہے، جو خود یتیم ہو۔ دُعا ہے کہ اللہ پاک کبھی کسی کے سَر سے اُس کے باپ کا سائبان نہ چھینے۔ (حمیدہ گل، کوئٹہ)

(پیاری پیاری ماں جی کے لیے)

اے ماں! تیری عظمت، تیری قربانیوں کولاکھوں سلام۔ (پارس رزاق،گلستانِ جوہر،کراچی سے)

(مُلکی اداروں کے نام)

پاک آرمی، رینجرز، پولیس اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کےخدمت پر مامور تمام اہل کاروں کی’’ عظیم مائوں‘‘ کو ہمارا سلام۔ (گوہر ،ارسلان اورالحان، میرپور ساکرو )

(امّی حضور کے نام)

اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش خرّم رکھے(آمین)۔ (ڈاکٹر فیضان قائم خانی، اورنگی ٹائون، کراچی سے)

(جان سے عزیز امّی کے لیے)

اللہ پاک آپ کا سایہ سلامت رکھے۔بہترین صحت عطا فرمائے اور مجھے اور آپ کو حج کی سعادت نصیب ہو(آمین)۔ (امان صدیقی اور روما، اورنگی ٹائون،کراچی )

(دِل کی مکین،دِل نشین، امّی جان کے نام)

یا اللہ! میری امّی کو صحت و تن درستی عطا فرما اور ان کا سایہ ہمارے سَروں پر سلامت رکھ اور ہم سب کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھ(آمین)۔ (عقیل احمدقریشی، نارتھ کراچی،کراچی سے)

(پیاری والدہ (مرحومہ)کے لیے)

ہماری والدہ سعیدہ خاتون26اکتوبر2007ء کو طویل علالت کے بعد دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔ خاندان بَھر میں محفل میلاد پڑھنے میں ان کا کوئی ثانی نہ تھا۔ آج بھی خاندان والےاور اہلِ محلّہ انہیں یاد کرتے ہیں۔ دُعا ہے کہ اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے(آمین)۔ (زرینہ رفیق اور ساجدہ یامین، یوپی، نیو کراچی)

(بہت ہی عزیز، امّی کےنام)

’’م‘‘ سے ’’ماں‘‘ ’’م‘‘ سے ’’ماہِ مئی‘‘ اور ’’م‘‘ سے ’’مدرز ڈے‘‘۔ اللہ پاک میری والدہ کو صحت وتن درستی کے ساتھ عُمرِخضر عطا فرمائے(آمین)۔(خلیل، عزیزہ، آسیہ اور افشاں، کراچی سے)

(میری زندگی، میری ماں کے لیے)

یااللہ! میری والدہ کو سلامت رکھنا(آمین)۔ (محمّد شفیع موسانی، نارتھ کراچی،کراچی سے)

(والدہ(مرحومہ)کےنام)

نومبر 2015ء میں میری پیاری ماں خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے(آمین)۔ (جاوید سعید قریشی، لبرٹی مارکیٹ، حیدر آباد سے)

(ماں جی (مرحومہ) کے نام)

دُعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے(آمین)۔(رزاق، وہاب اور شہاب، گھارو، ٹھٹّھہ سے)

(ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ماؤں کےنام)

وطن ِعزیز کے تمام ڈاکٹرز اور طبّی عملے کی عظیم مائوں کو اللہ پاک اپنی حفظ و امان میں رکھے(آمین)۔ (غزالہ اسحاق قریشی، کراچی سے)

(نٹ کھٹ سہیلیوں کے نام)

مائرہ،لائبہ، رینا، عیشا خادم، اقرا اور ثمرین! ہمیشہ مُسکراہٹوں کے گُل کھلاتی رہو،شاد و آباد رہو(آمین)۔ (عیشاء نیاز رانا کی جانب سے)

(والدہ (مرحومہ )کے لیے)

اللہ پاک آپ کو جنّت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور آپ کی لحد کو جنّت کے باغوں میں سے ایک باغ بنادے(آمین)۔ (عبدالرشید قریشی، میرپورساکرو )

(پیاری امی جان کے لیے)

اللہ پاک آپ کو صحتِ کامل عطا فرمائے(آمین)۔ (ملک رئیس، سعید اور نفیس احمد، اورنگی ٹاؤن، کراچی سے)

تازہ ترین