لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ)پی آئی اے وین کے اغوا اور فائرنگ کرکے ایک مسافر کو قتل اور ایک پی آئی اے اہلکار کو زخمی کرنے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت پانے والے مجرم وارث میر بحر کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے اسے 13اپریل کو پھانسی دینے کا حکم دے دیا ہے۔ مجرم وارث کو لاڑکانہ سینٹرل جیل میں علی الصباح پھانسی دے دی جائے گی۔ مجرم نے سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جو مسترد ہو گئی اور بعد میں صدر مملکت نے بھی رحم کی اپیل مسترد کردی ، جس کے بعد سزا پر عمل درآمد کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مجرم وارث نے اپنے نو ساتھیوں کے ہمراہ پی آئی کی وین کو 1995میں اغوا کیا تھا اور فائرنگ کر کے ایک مسافر کو قتل اور پی آئی اے کے ایک اہلکار کو زخمی کر دیا تھا۔مجرم کے نو ساتھی مقدمہ مکمل ہو جانے کے باوجود ہنوز مفرور ہیں۔