مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران مافیا خود چینی مافیا ہے، عمران اور بزدار صاحب کو گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کو پچھلے دروازے سے لندن بھگا کرخود چینی کمیشن سے بھاگ کر کہتے ہیں احتساب ہورہا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چینی چوری کے ای سی سی اور کابینہ میں تمام فیصلوں کی منظوری صرف عمران اور بزدار صاحب نے دی۔
انہوں نے سوال کیا کہ کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔؟
اس سے قبل وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ شوگر مافیا کے خلاف کارروائی ہوگی، تو وہ وعدہ جلد پورا ہوگا۔