• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اپنی چوری چھپانےکیلئے مسئلے کو الجھا رہی ہے، احسن اقبال

حکومت اپنی چوری چھپانےکیلئے مسئلے کو الجھا رہی ہے، احسن اقبال


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے چینی اسکینڈل کے معاملے پر حکومتی فیصلوں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی چوری کو چھپانے کے لیے مسئلے کو الجھا رہی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چینی کی قیمتيں بڑھنے کا ذمہ دار کون تھا، نہیں بتایا گيا۔

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ چینی کے ذریعے کس کس نے فائدہ اٹھایا، جن جن کے نام سامنے آئے ان کے نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالے گئے؟

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت ان کو پکڑے جنہوں نے چینی پر 300 ارب کا ڈاکا ڈالا، نیب جتنا آزاد ہے آج سب کو پتہ ہے۔


چینی پر 29 ارب روپے کی سبسڈی، معاملہ نیب دیکھے گا

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چینی پر 29 ار ب روپے کی سبسڈی کا معاملہ نیب کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کے ساتھ میٹنگ کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے بتایا تھا کہ سبسڈی کی مد میں کس نے کیا فائدہ اٹھایا اس کی پوری چھان بین کی جائے گی۔

شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس بچانے اور بے نامی ٹرانزیکشن ایف بی آر کو بھیجے جارہےہیں ، قرضوں کی معافی اور برآمد ات میں سبسڈی لینے والوں کے خلاف اسٹیٹ بینک ایکشن لے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مسابقتی کمیشن گٹھ جوڑ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے گا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شوگرکمیشن کی رپورٹ میں شواہدملے کہ چینی افغانستان ایکسپورٹ کی گئی، اس کی تحقیقات ایف آئی اے کرے گا۔

معاون خصوصی نے کہا تھا کہ اضافی کرشنگ کا معاملہ اینٹی کرپشن کو بھیجا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پنجاب اور کے پی میں اینٹی کرپشن کا ادارہ 90 دن میں کارروائی کرے گا۔

تازہ ترین