• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو دو رویہ بنایا جائے‘جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی ‘مفتی شفیع الدین ‘حاجی عبیداللہ حقانی ‘حاجی حیات اللہ کاکڑاور مفتی فداالرحمان نے کراچی شاہراہ پرپیش آنےو الے حادثے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی بے حسی سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر روازنہ ٹریفک حادثات کے باعث سیکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ،سنگل روڈ ہونے کے باعث اکثر حادثات رونما ہو تے ہیں جبکہ شاہراہ پر مسافر بسوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کیلئے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں جو حادثات کی ایک بڑی وجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوئٹہ سے کراچی تک اس شاہراہ کو دو رویہ بنا ئے تاکہ حادثات کو روکا جاسکے۔
تازہ ترین