کوئٹہ (پ ر)محکمہ تعلیم کالجز ،ہائر اینڈ ٹیکنیکل بلوچستان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان خضدار میں گرلز پولی ٹیکنیک کالج سمیت کسی بھی تعلیمی ادارے کو بند نہیں کر رہی، بلکہ بلوچستان حکومت کے احکامات کے پیش نظر صوبے میں تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کرکے ان کے استعداد کار کو مزید بڑھایا جائیگا۔ گزشتہ دنوں شائع خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بلوچستان کے عوام بالخصوص خضدار کے عوام اطمینان رکھیں، ضلع میں قائم تعلیمی اداروں کو ہرگز بند نہیں کیا جائیگا۔