• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے تندوروں پر نیکی کی ٹوکری مہم کا آغاز

پشاور ( وقائع نگار) پاکستان ہندکووان تحریک پشاور کی جانب سے ترکی کے طرز پر نیکی کی ٹوکری مہم کا آغاز کیا گیا جس میں اندرون شہر ایک درجن سے زائد تندوروں پر مستحقین کی مدد کیلئے ٹوکریاں رکھی گئی ہیں جبکہ مخیر حضرات کو اس نیکی میں راغب کرنے کیلئے بینرز بھی لگائے گئے ہیں تحریک کے صوبائی جنرل سیکرٹری خواجہ محمد اکبر سیٹھی کے مطابق مہم کا مقصد تندور سے روٹی خریدنے والے شہریوں کی جانب غرباء کیلئے بھی روٹی خرید کر ٹوکری میں چھوڑنا ہے تاکہ مستحق افراد تک اس کے ثمرات پہنچ سکے انہوں نے کہا کہ فی الحال پاکستان ہندکووان تحریک کے چیئرمین سقاف یاسر اور سرپرست اعلی محمد عاطف حلیم اس مہم میں مالی مدد کر رہے ہیں تاہم شہریوں کی جانب سے بھی مہم کوسراہا جا رہا ہے اور نیکی کی ٹوکریاں کریم پورہ ،محلہ باقر شاہ، سکندر ٹاون ،محلہ جٹاں، یکہ توت ، لالا کلے ، ہشتنگری اور صدر کےمختلف تندوروں پر رکھی گئی ہے جلد ہی مزید بازاروں کے تندوروں پر بھی رکھی جائے گی ۔پاکستان ہندکووان تحریک نے پشاور کے مختلف بازاروں کے تندوروں پر نیکی کی ٹوکری رکھ کر اعلی مثال قائم کر دی ہے۔
تازہ ترین