• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی نرسز کا احتجاج جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آفکارڈیالوجیملتان میں ڈاکٹروں اور انتظامیہ کے مبینہ ناروا رویہکے خلاف نرسوں کا احتجاج جاری ہےگزشتہ روز بھی نرسوں نے ہسپتال کے مین گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ،جس میں درجنوں نرسز نے شرکت کی ، نرسز کی قیادت ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی صدر رخسانہ احمدودیگر عہدے داروں شازیہ منظور ، نسرین گل ، عظمی ٰ جبیں ،رضوانہ رشید ، راضیہ نے کی ، نرسز نےانتظامیہ کے خلاف خوب نعرے بازی کی،بعدازاں درجنوں نرسز نعرے لگاتے ہوئے باہر روڈ پر آگئیں اور پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ،،نرسزکا کہنا تھا کہ بعض ڈاکٹروں اور انتظامی افسران کےناروا رویہ کے خلاف آواز اٹھانے والی پانچ نرسوں کو بھی انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کی ڈسپوزل پربھجوادیاگیا ہے، صدررخسانہاحمد نے اعلان کیا کہ ڈاکٹر بلال احسن قریشی کی اچانک طبیعت کی خرابی کی وجہ سے احتجاج موخر کیا جاتا ہے ،انہوں نے اس موقع پران کی صحت یابی کی دعا کرائی اور ساتھ ہی یہ اعلان کیا کہمطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں آج منگل دوبارہ احتجاج کیا جائے گا۔
تازہ ترین