پشاور (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن جامعہ پشاور نے ریسکیو 1122 کے تعاون سے جامعہ پشاور میں کورونا وباء کے خاتمے کے لئے جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کر دیا ہفتے میں ایک بار یونیورسٹی کے دفاتر میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا۔ پیر کو ان دفاتر میں سپرے کیا گیا جہاں عام لوگوں کی آمدورفت زیادہ ہوتی ہے۔ ڈاکٹر ایاز ڈائریکٹر آپریشنز ریسکیو 1122 اور ایمل خان ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن جامعہ پشاور نے مہم کی نگرانی کی۔ہفتہ وار مہم میں جامعہ پشاور کے دفاتر اور جامعہ کیمپس کے تھانہ و تمام چوکیوںمیں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا۔