• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، SOPs کی خلاف ورزی پر 23 مسافر بسیں ضبط

ملتان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر 23 مسافر بسوں کو قبضہ میں لے لیا گیا ۔

ملتان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود ٹرانسپورٹرز کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد نہیں کر رہے ۔

شہر میں چلنے والی بسوں اور ویگنوں میں ماسک پہننے کی پابندی نہیں کی جا رہی اور نہ ہی سینی ٹائزر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

سیکرٹری آر ۔ ٹی ۔ اے احمد رضا نے آج تیسرے روز بھی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 23 بسوں کو قبضہ میں لے کر ٹرانسپورٹرز کو 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔

تازہ ترین