نیوکاسل (پ ر) پی ٹی آئی کشمیر کے سابق سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے آزاد کشمیر کے سینئر صحافی اور مظفرآباد پریس کلب کے صدر سلیم اختر پروانہ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کے خاندان کے نام اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم سلیم اختر پروانہ نے اپنے قلم کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر اور عوامی مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ مرحوم کو ریاست آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انکی وفات سے جہاں ان کی فیملی کو صدمہ ہوا وہاں صحافت کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کو بھی گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سلیم اختر پروانہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے۔