کوئٹہ ( آن لائن )بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر نے کہا ہے کہ تربت اور ہزارہ ٹاؤن واقعے میں ملوث افراد کی بروقت گرفتاری پرحکومت بلوچستان اور سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں،گرفتار افراد کو وہ سزا دی جائے گی جس کے وہ حقدار ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے تربت اور ہزارہ ٹاؤن دلخراش واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے اور بلوچستان میں ہماری حکومت ہے، تربت اور ہزارہ ٹاؤن واقعے میں ملوث افراد کی بروقت گرفتاری پر حکومت بلوچستان اور سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ تربت واقعے میں سرغنہ سمیت تین افراد گرفتار ہوچکے ہیں اور انشاء اللہ قانون کے کٹہرے میں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ملوث ملزمان کو وہ سخت سزا دی جائے گی جس کے وہ حقدارہیں، اسی طرح کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن واقعے میں جتنے لوگ ملوث تھے ان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔