• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکینہ سمو نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا

پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ و ہدایتکارہ سکینہ سمو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر سے اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر سکینہ سمو کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبریں زیرِ گردش ہیں جس کے بعد اب اُنہوں نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا ہےجس کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے کہ اُنہوں نے واقعی جھوٹی خبروں سے تنگ آکر اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیا ہے یا پھر اِس کی وجہ کچھ اور ہے۔

ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے سے قبل سکینہ سمو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں صارفین سے درخواست کی تھی کہ سوشل میڈیا پر کورونا کے حوالے سے کوئی بھی خبر انہیں ٹیگ نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیے: میں اپنی صحت سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتی، سکینہ سمو

اُنہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ لوگ مجھ سے متعلق کورونا وائرس کی جھوٹی خبریں مجھے ٹیگ کرنے سے تھکے نہیں ہیں؟

سکینہ سمو کا کہنا تھا کہ وہ ان خبروں سے تھک چکی ہیں۔

اِس سے قبل اُنہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں صحافی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ’مجھے ایک نام نہاد صحافی سارا دن فون کالز کرتا رہا کیونکہ وہ مجھ سے میری صحت کے متعلق جاننا چاہتا تھا۔‘

انہوں نے کہا تھا کہ ’میں نے اس صحافی کو جواب دینے سے انکار کردیا کیونکہ میں اپنی صحت کے حوالے سے کسی سے بھی کوئی بات نہیں کرنا چاہتی ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیے: سکینہ سمو کی کورونا نیوز ٹیگ نہ کرنے کی درخواست

سکینہ سمو نے کہا تھا کہ ’جب میں نے اُس صحافی کو جواب دینے سے انکار کردیا تو اُس نے میرے بارے میں جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر پھیلائی کہ سکینہ سمو کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئی ہیں۔‘


تازہ ترین