ملتان( سٹاف رپورٹر)تھانہ نیو ملتان میں گزشتہ روز مقدمہ درج ہوا ہے جو پولیس نے اپنے ہی تھانے کے اے ایس آئی شاہد اور 10 دیگر ملازمین کے خلاف درج کیا گیا ہے۔مدعی مقدمہ محمد ایوب کے مطابق اس نے ایک ماہ قبل اپنے گھر افطاری کا اہتمام کیا ہوا تھا جس میں اسکے دوست اپنی فیملیزکے ہمراہ موجود تھے، اس دوران 15 سے زائد افراد اسلحہ کے ہمراہ اسکے گھر داخل ہوئے جن میں سے دو یونیفارم میں تھے جبکہ باقی بغیر یوینفارم تھے ۔پولیس وردی میں موجود اے ایس آئی شاہد نے خواتین کے سامنے غیر اخلاقی زبان استعمال کی اور میرے دوست وسیم کو تشدد کرتے ہوئے سرکاری ڈالے میں بٹھا کر روانہ ہوگئے، پولیس تھانہ نیو ملتان پہلے ایوب کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے سے منع کرتا رہا لیکن عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں سنگین جرائم کی دفعات شامل نہیں کی گئیں۔