• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی سیٹھی کی نسل پرستی کیخلاف ریلی میں شرکت


پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار علی سیٹھی نے نیویارک میں سیاہ فام امریکیوں کے حق میں نکلنے والی ریلی میں شرکت کی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علی سیٹھی نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں گلوکار نیویارک میں موجود ہیں۔


انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی سیٹھی نیو یارک میں سیاہ فام امریکیوں کے حق میں نکلنے والی ریلی میں شریک ہیں اور وہ بھی دیگر شرکاء کی طرح سیاہ فام امریکی عوام کے حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی سیٹھی نے ریلی کے دوران اُردو کے مشہور شاعر فیض احمد فیض کی نظم کا مصرہ ’آج بازار میں پا بہ جولاں چلو‘ بطور نعرہ استعمال کیا۔

ریلی کے دوران علی سیٹھی نے کہا کہ ’میں یہاں نیویارک میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے سیاہ فام امریکیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہوں۔‘

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے علی سیٹھی نے لکھا کہ ’نیور یارک میں سیاہ فاموں  کی زندگی سے متعلق احتجاج کے دوران فیض احمد فیض کی نظم کا مصرہ بطور نعرہ استعمال کرنا ایک ملک کا اُن سے محبت کا اظہار ہے۔‘

یاد رہے کہ 25 مئی کو منیسوٹا میں ایک امریکی پولیس اہلکار کے تشدد سے سیاہ فام امریکی شہری ہلاک ہوگیا تھا اور اِس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد سے امریکا میں سیاہ فام امریکی شہریوں کی جانب سے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین