پاکستان کی معروف میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ یہ وقت ایک ساتھ مل کر کورونا سے لڑنے کا ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شائستہ لودھی نے اپنی کچھ پرانی تصاویر پوسٹ کیں جس میں اُنہوں نے نیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ اپنے کسی شو کے سیٹ پر موجود ہیں۔
تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے شائستہ لودھی نے لکھا کہ ’وہ دن جلد ہی واپس آئیں گے جب ہم تیار ہوں گے اور اپنے عزیز و اقارب سے ملیں گے۔‘
شائستہ لودھی نے لکھا کہ ’چلیں اب ایک ساتھ مل کر کورونا سے لڑیں، ماسک پہنیں اور اپنے ہاتھوں کو صاف رکھیں۔‘
انسٹاگرام پر شائستہ لودھی نے اپنی ایک اور تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر مشکل وقت اپنے انداز میں اچھا ہوتا ہے کیونکہ مشکل وقت میں ملنے والی خوشی ہی اصل ہوتی ہے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’اِسے ہم یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ جیسے روشنی اور سایہ دونوں ایک ساتھ ہی ہوتے ہیں اِسی طرح خوشی اور غم بھی ایک ساتھ ہی آتے ہیں۔‘
یاد رہے کہ اِس سے قبل شائستہ لودھی نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ’کیا لاک ڈاؤن سے ہمارا شاپنگ کرنے کا طریقہ تبدیل ہوجائے گا؟
اُنہوں نے کہا تھا کہ ’عالمی وبا کے پیش نظر ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے آن لائن شاپنگ میں اضافہ ہورہا ہے اور لوگوں کا اس کی طرف رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔‘