• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مقامی برانڈ کے جعلی سیگریٹ کی مارکیٹ میں سپلائی

مقامی برانڈ کے جعلی سگریٹ کی بڑی مقدار اندرون ملک سے اسمگل کر کے کراچی کی مارکیٹ میں سپلائی کی جارہی ہے۔

ایف بی آر ان لینڈ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق کے پی کے میں تیار ہونے والے جعلی یا بڑی کمپنیوں کے ایکسائز ڈیوٹی ادا کئے بغیر فیکٹری سے نکالے گئے سگریٹ کارگو ذرائع سے کراچی میں سپلائی کئے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز بھی آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو کی ٹیم نے سٹی اسٹیشن پر ایک گودام پر چھاپہ مار کر لاکھوں سگریٹ برآمد کر لئے، جو کہ مشہور برانڈ کے ہیں۔

تاہم ان کی خریداری کی کوئی انوائس موجود نہیں ہے، برآمد ہونے والے سگریٹس کی بڑی مقدار جعلی ہونے کا امکان ہے۔ تاہم مزید تفتیش کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

تازہ ترین