• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمان کامران

گھر کی تزئین وآرائش میںلکڑی کا استعمال برسہا برس سے کیا جارہا ہے ۔زیادہ تر خواتین کچن میں لکڑی کے کیبنٹس ہی بنوا ناپسند کرتی ہیں ،کیوں کہ یہ دیکھنے میں منفرد اور مضبوط ہوتے ہیں ۔مستقبل میں بھی اس کا استعمال اسی طر ح ہوتا رہے گا لیکن دور جدید میں لکڑی کےساتھ دھاتی میٹریل کا استعمال بھی کیا جانے لگا ہے ۔جیسا کہ فارمیکا کا استعمال زیادہ بڑھ گیا ہے ،یہ بھی کچن کی دل کشی کو دو چند کردیتاہے ۔لیکن موجودہ دور میں کچن کو اسٹائلش اور منفرد بنانے کے لیے لکڑی کا استعمال زیادہ کیا جارہا ہے ۔

سیاہ اور گہرے رنگوں کے اسٹائل

کچھ خواتین اندرونی آرائش کو منفرد بنانے کے لیے سیاہ ٹائلز ،بھورے مائل، گہرے رنگ ،سیاہی مائل اور سرخ رنگ زیادہ پسند کرتی ہیں ۔ ان گہرے رنگوں کے پس منظر کی دیواریں خالصتاً سفید یا دودھیا رنگوں کی ہوں تو زیادہ اچھا لگتا ہے۔آپ کو کچن میں کراکری اور کٹلری بھی رکھنی ہوتی ہے اور بعض گھروں میں مہمان داری کے تقاضے بھی پورے کرنے ہوتے ہیں ۔دعوتوں میں زیادہ تعداد میں برتنوں کی ضرورت پڑتی ہے اسی لئے کم وبیش ہر گھر میں 15سے 30اور کبھی اس سے بھی زائد افراد کے لئے کھانے کے برتنوں کے سیٹس محفوظ کئے جاتے ہیں اور روزمرہ استعمال کے برتن ان کے علاوہ ہوتے ہیں۔

جدید کیبنٹ اسٹائل نے ان مشکلات کو دور کر دیا ہے اب کچن چھوٹا بھی ہوتب بھی جدید کیبنٹ اسٹائل کے ذریعے ہم زیادہ سے زیادہ برتنوں کو محفوظ کر سکتے ہیں۔آپ نے دیکھا ہو گا کہ اب ایک کیبنٹ کو دو سے تین اور کچھ اشکال میں چار حصوں میں تقسیم کردیا جاتا ہے ۔مثلاً ایک حصہ کٹلری کا،دوسرا مسالوں کے ڈبے یا برنیاں محفوظ کرنے کے لئے اور تیسرا گلاسز رکھنے کے لئے مخصوص کیا جا سکتا ہے ۔یہ میٹریل اسٹین لیس یا فلیٹ پینل کیبنٹ اسٹائل میںبھی مدد گارثابت ہوتا ہے ۔اسٹیل سے تیار کردہ جدید کیبنٹ اسٹائل آ پ کے کچن کو مغربی طرز دینے میں مدد گار ثابت ہو گا ۔

فلیٹ پینل کیبنٹ

جدید اور اسٹائلش کچن ترتیب دینے کے لئے یہ فلیٹ پینل کیبنٹ اسٹائل بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔

وڈاسٹائل کیبنٹ

لکڑی سے تیار کردہ کچن کی الماریوں کی اہمیت جدید اور ماڈرن دور میں بھی کم نہیں ہوتی۔آپ چاہیں تو گلاس کیبنٹ یا ماربل کیبنٹ بنواسکتی ہیں جو خوب صورتی وڈاسٹائل کیبنٹ کی ہے وہ کسی اور میٹریل میں کم ہی محسوس ہوتی ہے ۔ڈیزائنرز کچن میں چھت کے پارلکڑی کے پینل ،گرینا ئٹ ٹیبل ،میز اور روشنی کی عناصر کے ساتھ لکڑی کے کیبنٹ منفرد احساس دلاتے ہیں۔

اگر آپ اپنے کچن میں کچھ نیا چاہتی ہیں لیکن ایک پوری دیوار پر مختلف رنگ پسند نہیں کرتی تو ایک مختلف رنگ سے تیار کردہ شیلف فریم کیبنٹ اسٹائل سے بھی مدد لے سکتے ہیں ۔بازار میں آسانی سے فیروزی ،نیلے ،پیلے اور میرون رنگ کے کیبنٹس موجود ہیں۔گہرے رنگ زیادہ دل کش لگتے ہیں ۔اور کچن کی خوب صورتی میں مزید اضافہ کر تے ہیں۔

گلاس کیبنٹ اسٹائل

لکڑی کے بجائے شیشوں سے تیار کیے جانے والے کیبنٹس آرائش کا مقصد بھی پورا کرتےہیں۔شیشوں کا استعمال اب نہ صرف ڈریسنگ ٹیبل،کھانے کی میز اور دیواری آرائش کے لئے ہے بلکہ کچن کو جدید طرز کا بنانے کے لیے بھی گلاس کا استعمال کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین